27 ستمبر 2015 - 15:12
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ: شام کیخلاف امریکہ کے تمام اقدامات ناکام ہوگئے ہیں

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکہ کی سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کے مخالفین کو پنٹاگون کی طرف سے دیئے جانے والے پانچ سو ملین ڈالر کے بجٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کے مخالفین کو ٹریننگ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے امریکہ نے صرف نقصان اٹھایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹس کی نامزد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ شام کے خلاف امریکہ کے تمام اقدامات ناکام ہوگئے ہیں۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ شام میں اس وقت امریکہ کی پوزیشن قابل قبول نہیں ہے اور آج شام میں ہم وائٹ ہاوس کے اقدامات کی ناکامی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے شام کے مخالفین کو پنٹاگون کی طرف سے دیئے جانے والے پانچ سو ملین ڈالر کے بجٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کے مخالفین کو ٹریننگ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے، بلکہ اس سے امریکہ نے صرف نقصان اٹھایا ہے۔ شام میں مارچ دو ہزار گیارہ سے بحران جاری ہے اور دنیا کے اسی ممالک کے دہشت گرد شامی حکومت اور عوام کے خلاف مسلح حملے کر رہے ہیں۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، قطر، ترکی، اردن اور دیگر عرب اور مغربی ملکوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت حاصل ہے۔

.......

/169